مشرقی موصل کو داعش سے پاک کردیا گیا


مشرقی موصل کو داعش سے پاک کردیا گیا

عراق کے شہر موصل کے مشرقی علاقوں کو داعش سے پاک کرنے کے بعد اس ملک کے محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کی پیش قدمی مسلسل جاری ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، الفرات نیوز نے خبر دی ہے کہ عراق کے  محکمہ انسداد دہشت گردی نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے مشرقی موصل سے داعش کے ناپاک وجود کو ہمیشہ کے لئے پاک کردیا ہے۔

عراقی انسداد دہشت گردی فورس کے کمانڈر الاسدی کا کہنا ہے کہ عراقی افواج مشرقی موصل کے محلے الغفران، البعث، الاطبا الاولی اور الاطبا الثانیہ میں داخل ہوچکی ہے جہاں داعش کا مسلسل صفایا کیا جارہا ہے۔

عراقی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی سے وابستہ تمام گروہوں میں نہایت منظم ہماہنگی اور تعاون پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے دہشت گردوں کو شکست سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے اب تک عراق میں سینکڑوں مربع کلومیٹر اور موصل کے دسیوں محلے دہشت گردوں سے آزاد کرالئے ہیں۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم نے پیر 17 اکتوبر2016 کو موصل شہر کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری