عراقی فورسز کی ایک اور کامیابی؛ موصل کا محلہ "الفراق" بھی داعش سے آزاد


عراقی فورسز کی ایک اور کامیابی؛ موصل کا محلہ "الفراق" بھی داعش سے آزاد

دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف عراقی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں اور موصل کے بائیں جانب کا محلہ الفراق کو درندوں کی چنگل سے آزاد کرالیا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، "قادمون یا نینوا" نامی عراقی فورس کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کامیابی کے ساتھ جاری ہیں اور داعش کی چنگل سے الفراق نامی محلہ آزاد کرالیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ موصل کے بائیں جانب کارروائی کا آغاز دو ہفتے پہلے کیا گیا تھا جہاں اب تک کئی محلوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرواکر عراقی قومی پرچم لہرایا گیا ہے۔

عراقی فوج نے موصل کے بائیں جانب محلوں میں  کئی کامیاب کارروائیاں کرکے دہشت گردوں کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور ان محلوں میں موجود سرکاری عمارتوں پر عراقی قومی پرچم لہرایا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری