بغداد کار بم دھماکہ، متعدد شہری شہید اور زخمی


بغداد کار بم دھماکہ، متعدد شہری شہید اور زخمی

عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت بغداد میں ایک کار بم دھماکہ کیا گیا ہے جس میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ دارالحکومت بغداد کے ایک مصروف علاقے میں دہشت گردوں نے کار بم دھماکہ کرکے متعدد شہریوں کو خاک وخون میں غلطاں کردیا ہے۔

دھماکے میں شہید یا زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی دارالحکومت میں پچھلے ہفتے بھی کئی جان لیوا دھماکے کئے گئے۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف آپریشن پورے ملک میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور دہشت گردوں کو سخت نقصان پہنچایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عراق کے شہر موصل میں دہشت گرد ٹولہ داعش کو زبردست شکست کا سامنا ہے جس کی وجہ سے تکفیری اب ملک کے کسی بھی علاقے میں بم دھماکے کرکے اپنی ناکامی کو چھپانے کی کوشش میں ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری