اوم پوری کی موت؛ پاکستان سے دوستی یا کوئی اور وجہ، تحقیقات جاری


اوم پوری کی موت؛ پاکستان سے دوستی یا کوئی اور وجہ، تحقیقات جاری

بھارتی میڈیا میں اوم پوری کے حوالے سے مختلف باتیں گردش کر رہی ہیں، کئی سوال اٹھائے جا رہے ہیں جس دوران یہ بھی کہا گیا کہ انہیں پاکستان کے حق میں بولنے پر قتل تو نہیں کر دیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، اداکار اپنے بیٹے کی بے رخی سے پریشان تھے، سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر بھی اداکار کے حوالے سے مہم جاری ہے۔

بھارت کے معروف اداکار اوم پوری کی حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ اس بارے میں تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے۔

ممبئی پولیس موت کی وجہ جاننے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ بھارتی میڈیا میں اوم پوری کے حوالے سے مختلف باتیں گردش کر رہی ہیں، کئی سوال اٹھائے گئے ہیں۔ اوم پوری کے سر پر زخم کیسے تھا، اور خاندان کی درخواست پر پوسٹ مارٹم کیوں کرایا گیا؟

موت پاکستان کی جانب جھکاﺅ کا شاخسانہ یا کوئی اور وجہ؟ دل کا دورہ پڑا یا قتل کیا گیا؟

پولیس کا کہنا ہے کہ اوم پوری اپنے بیٹے کے نہ ملنے کی وجہ سے پریشان تھے جس کا اظہار انہوں نے بالی ووڈ ڈائریکٹر سے بھی کیا تھا۔

بھارتی اداکار کے انتقال پر ان کی پاکستان کیلئے محبت کو ایشو بنا کر سوشل میڈیا پر ایک مہم جاری ہے جس کے دوران یہ بھی کہا گیا کہ انہیں پاکستان کے حق میں بولنے پر قتل تو نہیں کر دیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری