خشک سالی کا خاتمہ اور سردی کی شدت میں اضافہ/ زمینداروں میں خوشی کی لہر + تصاویر


خشک سالی کا خاتمہ اور سردی کی شدت میں اضافہ/ زمینداروں میں خوشی کی لہر + تصاویر

شکرگڑھ میں موسم سرما کی پہلی بارش سے علاقہ میں خشک سالی کا خاتمہ اور سردی کی شدت میں اضافہ بارش سے شکرگڑھ کے کھیت ہرے بھرے ہو گئے زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، شکرگڑھ میں موسم سرما کی پہلی بارش سے علاقہ میں خشک سالی کا خاتمہ اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

بارش سے شکرگڑھ کے کھیت ہرے بھرے ہو گئے زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ ماحولیاتی آلودگی موسم کی وجہ سے مختلف وبائی امراض میں مبتلہ افراد نے بھی سکھ کا سانس لیا۔

کاروباری سرگرمیاں متاثر گرم ملبوسات، خشک میوہ جات اور مچھلی کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

سردی کی شدت میں اضافے سے سوئی گیس کے پریشر میں کمی سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ طلبا اور ملازمت پیشہ افراد کو بنا ناشتے ہی گھروں سے جانا پڑرہا ہے۔

موسمی شدت کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں حاضری بھی کم دیکھنے کو آرہی ہے۔

شہر کے کاروباری مراکز پر سناٹا چھا گیا ہے۔

خشک سالی کی وجہ سے جہاں پر زمینداروں کی گندم، کماد اور دیگر فصلات متاثر تھیں اسکے ساتھ ساتھ عوام بھی ماحولیاتی آلودگی کے باعث مختلف امراض میں مبتلہ ہو گئے تھے۔

مہنگائی کے دور میں کسان طبقہ اپنی گندم اور دوسری فصلوں کو واٹر ٹربائن کے ذریعے پانی لگاتا تھا اس پر بے پناہ اخراجات آتے تھے۔ خشک سالی نے کسان طبقہ کو پریشانی میں مبتلہ کر دیا تھا۔

شکرگڑھ کے موضع بجاڑ کے زمیندار حاجی محمد اشرف، بشارت بلو وغیرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدرت کا ہم پر احسان عظیم ہے، ہونے والی بارش سے گندم، کماد اور دوسری فصلوں پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے، زمیندار خوشحال ہو گا اور دوسری طرف موسمی بیماریوں سے بھی چھٹکارا حاصل ہو گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری