جہلم میں کار اور وین میں تصادم سے 14 افراد جاں بحق، 15 زخمی


جہلم میں کار اور وین میں تصادم سے 14 افراد جاں بحق، 15 زخمی

پنجاب کے شہر جہلم میں کار اور مسافر گاڑی میں تصادم سے 14 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، پنجاب کے شہر جہلم میں واقع سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر کار اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جب کہ 15 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جہلم کے قریب سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر کار اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جب کہ 15 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی  ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ جائے حادثہ سے 11 لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔ ڈاکٹرز کے مطابق  جاں بحق ہونے والوں میں 8 مرد اور 5 خواتین سمیت بچہ بھی شامل ہے جب کہ زخمیوں میں خاتون اور 4 بچوں سمیت 15 افراد شامل ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ کار کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا جس کی وجہ سے کار مخالف سمت سے آنے والی وین سے جا ٹکرائی۔

واضح رہے کہ آج صبح ساہیوال میں یوسف والا کے قریب تیزرفتاری کے باعث بس اورٹرالرمیں تصادم ہوا جس کے نتجے میں 3 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہو گئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری