سابق ایرانی صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی انتقال کر گئے


سابق ایرانی صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی انتقال کر گئے

ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ ان کے پیکر کی تدفین قم المقدس میں ہوگی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، سابق ایرانی صدر خبرگان کونسل کے رکن آیت اللہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی تہران میں 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

علی اکبر رفسنجانی کو عارضہ قلب تھا اور علاج کے لیے اتوار کی صبح اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ہاشمی رفسنجانی انقلاب ایران کے دوران امام خمینی کے بہترین ساتھیوں میں سے تھے۔ جب رہبر معظم کے چناؤ کا وقت تھا تو ہاشمی رفسنجانی ہی ایران کے صدر تھے۔

انہوں نے امام خمینی (رہ) کا وصیت نامہ پڑھا اور اعلان کیا کہ امام خمینی نے آیت اللہ خامنہ ای کو اپنا نائب مقرر کیا ہے۔

ایران میں جب بھی انقلاب پر برا وقت آیا ہاشمی رفسنجانی امام خامنہ ای کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔

بے شک آج ایرانی عوام ایک عظیم رہنما اور آیت اللہ خامنہ ای ایک عظیم ساتھی سے محروم ہو گئے۔

رفسنجانی 1989 سے 1997ء تک عہدہ صدارت پر فائز رہے۔ اِن دِنوں وہ ایران کی 'تشخیص مصلحت نظام کونسل' کے سربراہ تھے۔ یہ ادارہ رہبر اعظم، آیت اللہ علی خامنہ اِی کو مشاورت فراہم کرنے کا کام انجام دیتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری