مشرقی بغداد میں بم دھماکہ، متعدد افراد شہید اور زخمی


مشرقی بغداد میں بم دھماکہ، متعدد افراد شہید اور زخمی

جنوب مشرقی بغداد کے علاقے المدائن میں ایک زوردار بم دھماکہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، السومریہ نیوز نے خبر دی ہے کہ جنوب مشرقی بغداد کے علاقے المدائن میں ایک اسٹیڈیم کے نزدیک بم دھماکہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور 4 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کی رپورٹ کے مطابق، بم دھماکہ المدائن کے علاقے الوردیہ کے اسٹیڈیم کے قریب کیا گیا۔

عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اتوار کے روز بغداد کے علاقے جمیلہ میں بھی ایک خود کش دھماکہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں کم سے کم 5 افراد شہید اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ بغداد میں ایک بار پھر بم دھماکوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

وہابی تکفیری دہشت گرد موصل میں شکست سے دوچار ہوئے ہیں اور اب عراق کے دوسرے شہروں میں انتقامی کارروائیاں کرنا شروع کئے ہیں۔

یاد رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے کئی اہم علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری