آیۃ اللہ رفسنجانی ایک شاندار شخصیت کے مالک تھے، امریکی وزارت خارجہ

خبر کا کوڈ: 1291927 خدمت: ایران
درگذشت آیت الله هاشمی رفسنجانی

امریکی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیۃ اللہ رفسنجانی ایک شاندار شخصیت کے مالک تھے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق، امریکی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے  اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے آیۃ اللہ رفسنجانی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی تاریخ کی عظیم ترین شخصیات میں سے قرار دیا ہے۔

امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ ہم آیۃ اللہ رفسنجانی کے انتقال پر ان کے خاندان اور پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتےہیں۔

واضح رہے کہ  اسلامی جمہوری ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ انکے پیکر کی تدفین قم المقدس میں ہوگی۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری