ایران کے سابق صدر کے انتقال پر دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری


ایران کے سابق صدر کے انتقال پر دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری

وزیراعظم نواز شریف سمیت دنیا بھر کے مختلف رہنماؤں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ رفسنجانی کی رحلت پر دنیا بھر سے تعزیتی پیغاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ رفسنجانی نہ صرف ایران بلکہ پورے خطے میں ایک با اثر شخصیت تھے انہوں نے خطے کی امن و سلامتی کے لئے انتھک کوششیں کیں۔

کویت کے امیر نے اسلامی جمہوری ایران کے صدر حسن روحانی کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے اور سابق صدر کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حمد بن عیسی آل خلیفه پادشاه بحرین  نے  بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے، انہوں نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالی ہاشمی رفسنجانی کی مغفرت کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

متحدہ عرب امارات کے رہنما شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے آیۃ اللہ رفسنجانی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے آیۃ اللہ رفسنجانی کی انقلاب اور مزاحمتی تحریک کے لئے دی جانے والی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت اسلام ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے آیۃ اللہ رفسنجانی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی تاریخ کی عظیم ترین شخصیات میں سے قرار دیا ہے۔

قظر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے سابق صدر کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

اس کے علاوہ عراق کے مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت، ترکی، افغانستان، ہندوستان، اقوام متحدہ کے نمائندے گیری لیوس اور دیگر عالمی رہنماوں نے اسلامی جمہوری ایران کے سابق صدر کی رحلت کےموقع پر تعزیت پیش کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری