ہاشمی رفسنجانی کا مفاہمتی ایجنڈا دنیا بھر کیلئے رہنمائی کا باعث تھا، وزیراعظم پاکستان

خبر کا کوڈ: 1292048 خدمت: پاکستان
نواز شریف

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے سابق ایرانی صدر آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کو دنیا کیلئے امن کا پیامبر قرار دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، وزیر پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان کے پیغام میں آیا ہے کہ ہاشمی رفسنجانی کا شروع کیا گیا مفاہمتی ایجنڈا دنیا بھر کی عوام کیلئے رہنمائی کا باعث تھا۔

انہوں نے ایران کے سابق صدر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رفسنجانی نہ صرف ایران کی مقبول شخصیت بلکہ دنیا میں مفاہمت اور امن کے پیامبر سمجھے جاتے تھے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے سابق ایرانی صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے ان کے لواحقین اور ایرانی عوام سے تعزیت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ رفسنجانی نہ صرف ایران میں مقبول شخصیت تھے بلکہ دنیا میں مفاہمت اور امن کے پیامبر سمجھے جاتے تھے، ان کا شروع کردہ مفاہمتی ایجنڈہ نہ صرف ایران بلکہ پوری امت کیلئے باعث رہنمائی تھا۔ ان کی وفات سے عالم اسلام ایک مفاہمت اور امن پسند قائد سے محروم ہو گیا ہے۔

    تازہ ترین خبریں