مصر؛ سیکورٹی کیمپ پر حملہ، 6 جاں بحق 10 زخمی

مصر کے صحرائے سینا میں واقع سیکورٹی ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے 6 اہلکاروں کو ہلاک اور 10 کو شدید زخمی کر دیا ہے۔

مصر؛ سیکورٹی کیمپ پر حملہ، 6 جاں بحق 10 زخمی

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، المصری الیوم نے خبر دی ہے کہ شمال مشرقی مصر میں سیکورٹی ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے 6 اہلکاروں کو ہلاک اور 10 کو شدید زخمی کر دیا ہے۔

مصری ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گردوں نے صحرائے سینا  کے علاقے العریش میں واقع ایک سیکورٹی ہیڈکوارٹر کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

حملے میں 6 اہلکار ہلاک جبکہ تین عام شہریوں سمیت 10 افراد شدید زخمی ہیں۔

واضح رہے کہ مصر میں انصار بیت المقدس نامی گروہ نے داعش کی بیعت کی ہے اور ملک میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں مصروف ہے۔

مصری فوج نے پچھلے چند مہینوں سے دہشت گردوں کے خلاف صحرائے سینا میں آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری