نواز لیگ کا رحمۃ اللعالمین کانفرنس کے لئے کمیونٹی ہال دینے سے انکار/ مارکیٹ میں اہتمام کیا گیا


نواز لیگ کا رحمۃ اللعالمین کانفرنس کے لئے کمیونٹی ہال دینے سے انکار/ مارکیٹ میں اہتمام کیا گیا

سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ٹیکسلا نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر نے کمیونٹی ہال دینے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ حال ہی میں منتخب ہونے والے چیئرمین بلدیہ ٹیکسلا کا تعلق نواز لیگ سے ہے جنہوں نے ایم ڈبلیو ایم کو ہال دینے سے منع کیا ہے۔ جس پر تقریب میں موجود تمام شرکاء نے شیم شیم کے نعرے بلند کئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر پر پابندی لگانے والی حکومت تباہ و برباد ہو جائے گی، کمیونٹی ہال میں رحمۃ اللعالمین کانفرنس کی اجازت نہ دیکر مجرمانہ فعل انجام دیا گیا۔ تاجدار کائنات کے دور میں غیر مسلموں کو بھی ان کے حقوق حاصل تھے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نجران کے عیسائیوں کے لئے بھی اپنے دروازے کھول دیئے تھے لیکن آج نام نہاد مسلمان اپنے مسلمان بھائیوں کے گلے کاٹ رہے ہیں۔ سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تو محبت اور امن کا درس دیا تھا۔

ان خیالات کا اظہار مقررین نے ٹیکسلا میں منعقدہ رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قائم مقام مرکزی سیکرٹری جنرل احمد اقبال رضوی، تحریک منہاج القرآن کے رہنما ڈاکٹر آفتاب احمد، مرکزی وائس چیئرمین سنی اتحاد کونسل سید جواد الحسن کاظمی، رہنما ایم ڈبلیو ایم نثار فیضی، عیسائی برادری کے نمائندہ برادر ایلڈر جان، ضلعی سیکرٹری جنرل راولپنڈی علی اکبر کاظمی اور دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے مسلم لیگ (ن) ٹیکسلا کی جانب سے رحمۃ اللعالمین کانفرنس کے لئے کمیونٹی ہال نہ دینے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ٹیکسلا نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا نے کمیونٹی ہال دینے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ حال ہی میں منتخب ہونے والے چیئرمین بلدیہ ٹیکسلا کا تعلق نواز لیگ سے ہے جنہوں نے ایم ڈبلیو ایم کو ہال دینے سے منع کیا ہے۔ جس پر تقریب میں موجود تمام شرکاء نے شیم شیم کے نعرے بلند کئے۔

منہاج القرآن کے رہنما ڈاکٹر آفتاب احمد نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر روکنے والے ہر دور میں ذلیل رسوا ہوئے ہیں۔ آج انہی تکفیری ذہینت کے لوگوں نے پوری دنیا میں اسلام کا چہرہ مسخ کرکے رکھ دیا ہے۔

مقررین نے سابق آرمی چیف کے مسلکی اتحاد میں شریک ہونے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری