مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ، 3 اہلکار ہلاک
مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے بھارتی فوج کے ایک کیمپ پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد نے بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ کر کے 3 اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے اکھنور میں واقع فوجی کیمپ پر نامعلوم افراد نے علی الصبح حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔
فوجی کیمپ پر حملے کے بعد قابض فوج نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔