آیۃ اللہ رفسنجانی کے انتقال پر وائٹ ہاؤس کا تعزیتی پیغام


آیۃ اللہ رفسنجانی کے انتقال پر وائٹ ہاؤس کا تعزیتی پیغام

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ اور اسلامی جمہوری ایران کے سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے ایۃ اللہ رفسنجانی کے انتقال پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اسلامی جمہوری ایران کی ممتاز شخصیات میں سے ایک قرار دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ایرانی سابق صدر کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ہاشمی رفسنجانی کی موت سے ایران کی سیاست پر پڑنے والے اثرات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور کہا: رفسنجانی کے انتقال سے ایرانی سیاست پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔

یاد رہےکہ امریکی وزارت خارجہ کے ایک اور اہلکار نے بھی سابق ایرانی صدر کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آیۃ اللہ رفسنجانی کو ایرانی تاریخ کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک قرار دیا تھا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری