صوبہ نینوا میں ابوبکر البغداد کے نائب ہلاک


صوبہ نینوا میں ابوبکر البغداد کے نائب ہلاک

عراقی فضائیہ کی کارروائی میں ابوبکر البغدادی کے نائب ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی لڑاکا طیاروں نے صوبہ نینوا کے علاقے الاصلاح الزراعی میں خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرکے ابوبکر البغدادی کے نائب کو ہلاک کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، عراقی لڑاکا طیاروں کی بمباری میں ابوبکر البغدادی کے نائب ابو لوی سمیت پانچ داعشی دہشت گرد ہلاک کردئے گئے ہیں۔

مارے جانے والے افراد میں دہشت گردوں کے اہم کمانڈر ابوحربی بھی شامل ہے۔

دوسری طرف عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے حسام الدین العبار کا کہنا ہے کہ یزیدی پیروکار داعشی درندوں نے موصل کے 30 محلوں کو جانے والی پانی کی پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ہے جس کی وجہ سے تمام محلوں کو پانی کی ترسیل بند ہوگئی ہے۔

العباد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر ان محلوں کو ٹینکروں کے ذریعے پانی مہیا کیا جائے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری