پاکستانی سینماؤں میں ترکی، ایران، چین اور دیگر ممالک کی فلمیں ریلیز کی جائیں گی

خبر کا کوڈ: 1293080 خدمت: پاکستان
فلم

پاکستانی فلم انڈسٹری کو بہتر بنانے کے لئے اب مقامی فلموں کے ساتھ دوسرے ممالک کی بہترین فلمیں بھی ڈبنگ کرکے چلائی جائیں گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں ترکی، ایران، چین اور دیگر ممالک کی فلمیں ریلیز کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

پاکستان فلم انڈسٹری کو بہتر بنانے کے لیے اب مقامی فلموں کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی فلمیں منگوا کر ریلیز کی جائیں گی۔ ان فلموں کی ڈبنگ اردو زبان میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق لاہور کراچی سے کچھ فلم تقسیم کار ایران، ترکی اور چین کی فلم انڈسٹری کا دورہ کر کے اپنی فلموں کی ایکسپورٹ اور مشترکہ فلمسازی کے حوالے سے صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے۔

بھارتی فلموں کی نمائش بند ہونے کے بعد جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ سینماؤں کا بزنس بہت کم ہو گیا ہے جبکہ دوسری طرف مقامی فلمیں کم اور غیر معیاری بننے سے بھی سینماؤں کو نقصان پہنچا ہے۔

اب ملک بھر میں سینماؤں پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کو بچانے کے لیے نئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

2017ء کو فلم انڈسٹری کے لئے بہتر سال قرار دیا جارہا ہے۔

چین، ایران اور ترکی میں وہاں کی زبانوں میں ڈب کر کے پاکستانی فلموں کو بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس طرح ثقافتی رشتوں کی مضبوطی کو فروغ ملے گا۔ سنجیدہ فلمی حلقوں میں نئی منصوبہ بندی پر مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    تازہ ترین خبریں