معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کی مناسبت سے لاہور میں سیمینار کا انعقاد


معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کی مناسبت سے لاہور میں سیمینار کا انعقاد

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کریمہ اہل بیت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے کردار اور ان کی عفت و پاکیزگی کے بارے اظہار خیال کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، یوم وفات کریمہ اہلبیت حضرت معصومہ قُم سلام اللہ علیہا کے موقع پر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران لاہور میں سیمینار "معاشرے میں خواتین کی اہمیت و اثرات" کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں امت الزھرا، نرجس تقوی، رفعان بابر، ایم پی اے نبیرہ عندلیب، حرا کشمیری، صوبیہ تقوی، زینب حسنین، خانم ھما تقوی، میمونہ نگار، ایم ڈبلیو ایم کی رہنما خانم سکینہ مہدوی، نعمانہ مشتاق، خانم سیدہ فائزہ نقوی صدر شعبہ خواتین جمعیت علمائے پاکستان (نیازی)، سیدہ فاخرہ جعفری جمعیت علمائے پاکستان (نیازی)، خانم بنی اسدی اور اکبر برخورداری کے علاوہ خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کریمہ اہلبیت حضرت فاطمہ معصومہ قُم سلام اللہ علیہا کے کردار اور ان کی عفت و پاکیزگی کے بارے اظہار خیال کیا۔

اس موقع پر حجاب کے حوالے سے ایک خوبصورت نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ خانہ فرہنگ کی جانب سے ایسی تقاریب کا انعقاد خوش آئند ہے، ایسی تقاریب جہاں مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرتی ہیں وہاں پاک ایران تعلقات کو فروغ بھی ملتا ہے اور ان سے آئمہ اطہار کے حوالے سے بھی معلومات ملتی ہیں۔

خواتین نے کہا کہ ایسے پروگرام نسل نو کیلئے بہت ضروری ہیں جن کے انعقاد پر اکبر برخورداری اور خانہ فرہنگ کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری