قائم قام مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کی تسنیم نیوز کے ساتھ خصوصی بات چیت؛

مکہ مکرمہ پر قزاقوں، ڈاکوؤں اور جاہلوں کا قبضہ امت مسلمہ کی تقسیم کا سبب

خبر کا کوڈ: 1293352 خدمت: انٹرویو
ahmad iqbal

قائم مقام مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم نے اس بیان کے ساتھ کہ نواز لیگ ان لوگوں کی نام لیوا ہے جنہوں نے حجاز مقدس کا نام تک تبدیل کرکے اپنے نام پر سعودی عرب رکھ دیا، کہا کہ آج مکہ مکرمہ پر قزاقوں، ڈاکوؤں اور جاہلوں کا قبضہ ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے نمائندہ کے ساتھ بات چیت کے دوران قائم مقام سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کے بہترین اخلاق سے اسلام پھیلے گا۔ عرب معاشرے نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا صادق اور امین کہا۔ لیکن آج ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے حکمران صادق اور امین ہونے کی بجائے بیت المال کو ایسے ہڑپ کر جاتے ہیں جیسے ان کے باپ کا مال ہو۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے رحمت اللعالمین کانفرنس کے انعقاد کیلئے کمیونٹی ہال دینے سے انکار پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے قائم مقام سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا کہنا تھا کہ کیا یہ کمیونٹی ہال ان کے باپ کی ملکیت تھا، جسے انہوں نے رحمۃ اللعالمین کانفرنس کے لئے دینے سے انکار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی شہری کا اس پر حق ہے۔ کیا یہ جرم نہیں ہے کہ میلاد کانفرنس کے لئے کمیونٹی ہال نہیں دیا گیا۔ کیا تمہیں اتحاد اور بھائی چارے کا کام برا لگتا ہے۔ اسی ہال کے اندر اگر فحاشی و عریانی اور تکفیریت کاکام ہوتا تو نواز لیگ بخوشی کمیونٹی ہال دے دیتی۔

انہوں نے کہا کہ یہ نواز لیگ ان لوگوں کی نام لیوا ہے جنہوں نے حجاز مقدس کا نام تک تبدیل کرکے اپنے نام پر سعودی عرب رکھ دیا۔ آج مکہ پر قزاقوں، ڈاکوؤں اور جاہلوں کا قبضہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج انہوں نے اتحاد کے نام پر امت کو تقسیم کرکے رکھ دیا ہے اور ہماری سعودی پٹھو حکومت نے بیس کروڑ عوام کی توہین کرتے ہوئے آرمی چیف کو چند ریالوں کے عوض بیچ دیا ہے۔ ملک میں داعش کی بھرتیاں ہو رہی ہیں، ملک کو اپنے جرنیلوں کی زیادہ ضرورت تھی۔

علامہ احمد اقبال رضوی کی تسنیم نیوز سے خصوصی بات چیت کی وڈیو ملاحظہ کیجئے:

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری