پاراچنار؛ ایران کے سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا + تصاویر


پاراچنار؛ ایران کے سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا + تصاویر

عالم اسلام کے لئے ان کی انتھک خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا۔ پارا چنار میں منعقدہ تعزیہ ریفرنس سے علماء نے خطاب کیا۔

تسنیم نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاک افغان بارڈر پر واقع قبائلی علاقے پاراچنار میں ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں کیثر تعداد میں علماء کرام اور قبائلی مشران نے شرکت کی۔

مرکزی امام بارہگاہ پاراچنار میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کی رحلت کے حوالے سے قرآن خوانی کی تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر ان کے ایصال ثواب کے لئے ختم قرآن  کیاگیا اور عالم اسلام کیلئے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔

تقریب میں خطیب جامعہ مسجد علامہ فداحسین مظاہری سیمت کثیر تعداد میں علماء اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔

مجلس علماء اہلیبت کے جانب سے بھی ختم قرآن کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر منعقدہ تغریتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے ہاشمی رفسجانی کے عالم اسلام کیلئے گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری