لاہور میں جبری گمشدگیوں کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج/ تصویری رپورٹ


لاہور میں جبری گمشدگیوں کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج/ تصویری رپورٹ

انسانی حقوق کے کارکنان اور بلاگرز کی جبری گمشدگیوں پر پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سول سوسائٹی کے کارکنان نے بڑے پیمانے پر مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔

لاہور سے نمائندہ تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق مختلف سماجی رہنماؤں اور پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ کے تحت لاہور میں پریس کلب پر پروفیسر سلمان حیدر اور دیگر بلاگرز کی جبری گمشدگی کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر سلمان حیدر کی باحفاظت برآمدگی ممکن بنانے کے حق میں نعرے درج تھے۔ 

احتجاجی مظاہرے  میں احسن رضوی، عبداللہ ملک، تامینہ مرزا، جہاں آرا وٹو، فیصل میر اور سول سوسائٹی کے سرگرم کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تصاویر ملاحظہ فرمائیں:

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری