یمن اسکول پر سعودی لڑاکا طیاروں کا حملہ, متعدد بچے شہید + تصاویر

خبر کا کوڈ: 1293644 خدمت: دنیا
یمن

آل سعود کے جنگی طیاروں نے یمن کے ایک اسکول پر حملہ کرکے 8 بچوں کو شہید اور 15 کو شدید زخمی کردیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی ذرائع نے خبر دی ہے کہ  سعودی جنگی طیاروں نے یمنی علاقے نیھم میں واقع بچوں کے ایک اسکول پر وحشیانہ حملہ کرکے متعدد بچوں کو خاک وخون میں غلطاں کردیا ہے۔

آل سعود کے لڑاکا طیاروں کے وحشیانہ حملے میں کم سے کم 8 بچے شہید اور 15 شدید زخمی بتائے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن میں سعودی جارحیت کو 600 دن کا عرصہ گذر چکا ہے اور اب تک سعودی وحشیانہ حملوں میں 720 اسکول اور 120 سے زائد یونیورسٹیاں تباہ ہوچکی ہیں۔

    تازہ ترین خبریں