ایران کی افغانستان میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی شدید مذمت


ایران کی افغانستان میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے افغانستان میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان  میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے افغانستان کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کابل اور قندھار میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افغان عوام اور دھماکوں سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

  انہوں نے مزید کہا: ہرقسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کا وقت آن پہنچا ہے اور خطے کے تمام ممالک کو ملکر انتہا پسندی کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔

واضح رہے کہ کابل میں افغان پارلیمنٹ کے قریب خود کش حملے اور قندھار میں دھماکوں کے نتیجے میں 43 افراد جان بحق اور متحدہ عرب امارات کے سفیر اور قندھار کے گورنر سمیت 82 افراد سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری