موصل آپریشن جاری، محلہ الضابط دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد


موصل آپریشن جاری، محلہ الضابط دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد

دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف عراقی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں اور موصل کے بائیں جانب کا محلہ الضابط کو داعشی درندوں کی چنگل سے آزاد کرالیا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، السومریہ نیوز نے خبر دی ہے کہ "قادمون یا نینوا" نامی عراقی فورس کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور داعش کی چنگل سے الضابط نامی محلہ بھی آزاد کرالیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ موصل کے بائیں جانب کارروائی کا آغاز تین ہفتے پہلے کیا گیا تھا جہاں اب تک کئی محلوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرواکر عراقی قومی پرچم لہرایا گیا ہے۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی مشترکہ کارروائی میں موصل کے بائیں جانب کے کئی محلے آزاد کرالئے ہیں۔

عراقی فوج نے موصل کے بائیں جانب محلوں میں کئی کامیاب کارروائیاں کرکے دہشت گردوں کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور ان محلوں میں موجود سرکاری عمارتوں پر عراقی قومی پرچم لہرایا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری