امام خامنہ ای کی جانب سے آیت اللہ رفسنجانی کے ایصال ثواب کیلئے مجلس و فاتحہ خوانی کے مراسم کا انعقاد


امام خامنہ ای کی جانب سے آیت اللہ رفسنجانی کے ایصال ثواب کیلئے مجلس و فاتحہ خوانی کے مراسم کا انعقاد

تہارن کے امام خمینی (رہ) امام بارگاہ میں امام خامنہ ای کی جانب سے سابق ایرانی صدر آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا جس میں اعلیٰ حکومتی اور عسکری حکام نے شرکت کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے مقام معظم رہبری کی سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امام خامنہ ای کی جانب سے امام خمینی (رہ) کے نام سے منسوب امام بارگاہ میں مجلس و فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، اس مراسم میں مرحوم ہاشمی رفسنجانی کے اہلخانہ سمیت ان کے عزیز و رشتہ دار، ایران کی تینوں کے قوا کے اعلیٰ حکام، حکومتی اور عسکری حکام نے شرکت کی۔

قاریوں نے کلام اللہ مجید کی تلاوت کی اور ذاکرین اہل بیت علیہم السلام نے محفل کو ذکر حسین علیہ السلام سے منور کیا۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری