لاہور؛ دفتر میں آگ لگنے سے 7 افراد جھلس کر جاں بحق


لاہور؛ دفتر میں آگ لگنے سے 7 افراد جھلس کر جاں بحق

محمود بوٹی انٹرچینج کے قریب کسنٹرکشن کمپنی کے دفتر میں آگ لگنے سے 7 افراد جھلس کر جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لاہور کے علاقے محمود بوٹی انٹرچینج کے قریب واقع نجی کنسٹرکشن کمپنی کے دو منزلہ دفتر میں آگ لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق واقعے کے وقت دفتر میں 30 سے 40 افراد موجود تھے لیکن زیادہ تر افراد عمارت سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم ایک کمرے میں موجود لوگ باہر نہ نکل سکے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریکسیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ عمارت میں موجود افراد کو نکالنے کے لیے کارروائیاں شروع کردیں، ریسکیو اہلکار جب دروازہ توڑ کر کمرےمیں داخل ہوئے تو وہاں 4 افراد دم توڑ چکے تھے جب کہ 10 کی حالت انتہائی خراب تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری