تہران اور ریاض کے مابین حج مذاکرات کا آغاز 23 فروری کو ہوگا


تہران اور ریاض کے مابین حج مذاکرات کا آغاز 23 فروری کو ہوگا

ایرانی عازمین حج کے سرپرست اور حج و زیارت کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے نے ریاض کی جانب سے ایرانیوں کی رواں سال مناسک حج میں شرکت کی دعوت کے پیش نظر خبر دی ہے کہ حج سے متعلق ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کا آغاز 23 فروری سے ہوگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حج و زیارت کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین سید علی قاضی عسکر سعودی عرب کی جانب سے رواں سال مناسک حج میں ایرانیوں کو دعوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ایرانی وفد 23 فروری کو سعودی عرب روانہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاض کی جانب سے دعوت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: تہران سعودی عرب کی اس دعوت کا جواب دیگا اور انشاء اللہ ایرانی وفد سعودیوں کی مقررہ تاریخ پر سعودی عرب جائے گا۔

انہوں اس بارے میں کہ ایرانی وفد کونسی تاریخ کو سعودیہ کے سفر پر روانہ ہوگا، وضاحت دی: ایرانی وفد 23 فروری کو سعودی عرب روانہ ہوگا اور ہمیں امید ہے کہ ہم ان مذاکرات میں اپنے موقف کی وضاحت کریں اور کسی خاص نتیجے پر پہنچ جائیں۔

حج و زیارت کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے نے ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کہ ایرانی رواں سال حج سے محروم رہیں گے، کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: تاحال اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ "ہم شرائط جاننے کی صورت میں مناسک حج میں شرکت کریں گے تاہم کوئی شک نہیں کہ اس سلسلے میں مسائل موجود ہیں جنہیں حل کرنا ہوگا۔"

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری