داعش کو اوباما حکومت نے بنایا جبکہ روسی حکومت اس کو ختم کرنے میں ہماری مدد کریگا


داعش کو اوباما حکومت نے بنایا جبکہ روسی حکومت اس کو ختم کرنے میں ہماری مدد کریگا

نومنتخب امریکی صدر نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ داعش کو اوباما حکومت نے بنایا جبکہ روسی حکومت ہمارے ساتھ اس دہشتگرد گروہ کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، نومنتخب امریکی صدر نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا: آئندہ چند ہفتوں میں اقتصاد سے متعلق خوشخبریاں سنائی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ انٹرپرینیئرشپ کو فروغ دینے کیلئے خداوندمتعال کی بہترین مخلوقات میں سے ہوگا۔

ٹرمپ نے ہیکرز حملے کے بارے میں کہا: "جہاں تک میں جانتا ہوں ہیکنگ کا کام روس کی جانب سے کیا گیا تھا تاہم دیگر ممالک کی طرف سے بھی حملے ہوتے رہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کا روس میں کوئی تجارت نہیں ہے اور وہاں پہ کوئی قرضہ بھی نہیں لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اگر مشاہدہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ کی حالیہ حکومت نے داعش کو بنایا جبکہ روسی حکومت اس دہشتگرد گروہ سے مقابلہ کرنے کیلئے ہماری مدد کرسکتا ہے۔

انہوں نے روس کی جانب سے ہیکنگ حملے اور پیوٹن کے نام اپنے پیغام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "روسیوں کو ایسا کام نہیں کرنا چاہئے تھا اور آئندہ بھی ایسا کام نہیں کریگا۔ جب تک میں امریکہ کا صدر ہوں، روس امریکہ کا زیادہ سے زیادہ احترام کریگا اور سب اس کا مشاہدہ کریں گے۔ روس، چی، جاپان، میکسیکو اور دیگر ممالک گزشتہ حکومت کی نسبت ہمارا زیادہ احترام کریں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری