آزاد کشمیر؛ مسافر بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جان بحق، 22 زخمی


آزاد کشمیر؛ مسافر بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جان بحق، 22 زخمی

آزاد کشمیر کے علاقے بحیرہ کے قریب مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں کم سے کم 5 افراد جان بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، آزاد کشمیر کے علاقے بحیرہ کے قریب مسافر بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں کم سے کم 5 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز نے ریسکیو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مسافر بس راولپنڈی سے فاروڈ کہوٹہ جا رہی تھی کہ اسے حادثہ پیش آیا۔

دوسری جانب نجی چینل نے واقعے میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مسافر بس حادثہ آزاد کشمیر کے علاقے پونچ میں پیش آیا جہاں وہ برفباری کی وجہ بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری، حادثے میں 24 کے قریب مسافر زخمی بھی ہوئے۔

پولیس نے فوری طور پر حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں بتائی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو کے اہلکاروں اور عام شہریوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو کھائی سے نکالنے کے کام کا آغاز کیا۔

زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکومت نے انتظامیہ کو متاثرین کی بھرپور امداد کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

خیال رہے کہ 19 جنوری 2015 کو آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ میں مسافر وین برساتی نالے میں گرنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری