ایئربس کا پہلا طیارہ آج تہران پہنچے گا/ تصویری رپورٹ


ایئربس کا پہلا طیارہ آج تہران پہنچے گا/ تصویری رپورٹ

ایران ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یورپ کی ایئربس کمپنی سے خریدے گئے طیاروں میں سے پہلا طیارہآج (12 جنوری) کو تہران منتقل کیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے ایران ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان رضا جعفر زادہ نے ایئربس کے پہلے طیارے کو حاصل کرنے کی تائید کی اور کہا: ایئربس کمپنی کے ساتھ کئے گئے منصوبہ بندی کے تحت اس کمپنی کا پہلا طیارہ آج (12 جنوری) کو تہران پہنچ جائے گا۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ مذکورہ طیارے کو خود ایرانی پائلٹ تہران منتقل کریں گے، وضاحت کی: ایئربس کے پہلے طیارے کو منتقل کرنے کیلئے تہران کے مہر آباد ایئرپورٹ پر حکام اور مسئولین کی موجودگی میں تقریب منعقد کی جائے گی اور اس کمپنی کا پہلا طیارہ آج ہی تہران پہنچ جائے گا۔

تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، تہران پہنچنے والا طیارہ ایئربس 321 ہے جس پر تقریبا 220 مسافر سوار ہو سکتے ہیں جو تقریبا 4 ہزار کیلومیٹر سفر کرسکتا ہے۔
ایران ایئر کے چیئرمین فرہاد پرورش نے خبر دی ہے کہ یہ طیارہ اندرونی پروازوں کیلئے مختص کیا جائے گا۔

تصاویر ملاحظہ کیجئے:

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری