راولپنڈی؛ سابق ایرانی صدر کے انتقال پرملال کی مناسبت سے مجلس ترحیم و قرآن خوانی کا انعقاد

اس موقع پر سابق ایرانی صدر کی سیاسی، علمی اور دینی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

راولپنڈی؛ سابق ایرانی صدر کے انتقال پرملال کی مناسبت سے مجلس ترحیم و قرآن خوانی کا انعقاد

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پرملال کی مناسب سے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران، راولپنڈی میں مجلس ترحیم و قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مجلس ترحیم سے مولانا سراج الدین صدیقی، علامہ حیدر علوی، علامہ عارف واحدی، شہاب الدین دارئی اور آقا علی نوری نے خطاب کیا۔

مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی امام خمینی (رہ) کے جانثاروں میں سے تھے، آپ نے زندگی بھر امام راحل کے مشن کی حفاظت کی اور اسے قائم دائم رکھا۔

مقررین نے ان کی دینی، علمی اور سیاسی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری