دمشق؛ صہیونیوں کا "المزہ" ایئربیس پر حملہ + تصاویر

خبر کا کوڈ: 1295211 خدمت: اسلامی بیداری
انفجار مزه

شامی ذرائع ابلاغ نے دمشق کے مضافات میں واقع "المزہ" ایئربیس پر صہیونیوں کے حملے کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، شامی ذرائع ابلاغ نے دمشق کے مضافات میں واقع "المزہ" ایئربیس پر صہیونیوں کے حملے کی خبر دی ہے۔

الجزیرہ نے شام کے عسکری ذرائع کے حوالے بتایا ہے کہ مغربی دمشق میں المزہ ایئربیس کے اطراف میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ صہیونیوں کی جانب سے فضائی حملوں کے علاوہ، المزہ ایئربیس پر مارٹر گولے بھی فائر کئے گئے ہیں۔

ذرائع نے جرمن نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ مارٹر گولے جولان کی جانب سے المزہ ایئربیس پر داغے گئے ہیں۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ ایف-35 اسرائیلی جنگی طیارے لبنان کی جانب سے شام کے فضائی حدود میں داخل ہوئے۔

شامی ٹیلی ویژن نے بھی رپورٹ دی ہے کہ المزہ ایئربیس پر داغے گئے میزائل اسرائیل کے شمال سے فائر کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب شامی فوج کے کمانڈر نے المزہ ایئربیس حملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے صہیونی حکومت کو خبردار کیا ہے۔

    تازہ ترین خبریں