قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کا 117واں یوم پیدائش

قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کا 117واں یوم پیدائش

حفیظ جالندھری نے شاہنامہ اسلام کے ذریعہ اسلامی روایات اور قومی شکوہ کا احیا کیا جس پر انہیں فردوسی اسلام کا خطاب دیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق قومی ترانے کے خالق، نامور شاعر ابوالاثر حفیظ جالندھری کا 117واں یوم پیدائش آج (14جنوری) کو منایا جارہا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ، دیگر جماعتوں اور تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین حفیظ جالندھری کی ادبی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

ابوالاثر حفیظ جالندھری 14جنوری 1900ء کو بھارت کے علاقہ جالندھر میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے پاکستان کے قومی ترانہ کے خالق کی حیثیت سے شہرت پائی۔

اس ترانے کی تخلیق کی وجہ سے وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

حفیظ جالندھری نے یہ خوبصورت قومی ترانہ احمد جی چاگلا کی دھن پر تخلیق کیا تھا اور حکومت پاکستان نے اسے 4 اگست 1954ء کو پاکستان کے قومی ترانے کے طور پر منظور کیا تھا۔

حفیظ جالندھری نے شاہنامہ اسلام کے ذریعہ اسلامی روایات اور قومی شکوہ کا احیا کیا جس پر انہیں فردوسی اسلام کا خطاب دیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری