بغداد میں بروجردی اور الجعفری کی ملاقات


بغداد میں بروجردی اور الجعفری کی ملاقات

ایرانی سلامتی کونسل کے رہنما اور عراق کے وزیر خارجہ کے درمیان عراقی سیکورٹی مسائل کے بارے میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے الفرات نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ  ایرانی قومی  سلامتی کونسل کے رہنما «علاء الدین بروجردی» نے عراقی وزیرخارجہ ابراہیم جعفری کے ساتھ بغداد میں ملاقات کی ہے۔

عراقی وزیرخارجہ اور ایرانی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ علا‏ء الدین بروجردی نے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف دوطرفہ تعاون اور داعش کی نابودی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے عراق میں انسداد دہشت گردی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی ہے۔

بروجردی اور الجعفری نے خطے سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے اور عراقی میں امن و امان سمیت مختلف مسائل پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے  پر زور دیا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری