سعودی اتحاد پر شیعہ اور اہلسنت بریلیوں کے تحفظات ہیں، سربراہ سنی اتحاد کونسل


سعودی اتحاد پر شیعہ اور اہلسنت بریلیوں کے تحفظات ہیں، سربراہ سنی اتحاد کونسل

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا خان نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے فوجی اتحاد پر ناصرف شیعہ بلکہ اہلسنت بریلیوں کو شدید تحفظات ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے فوجی اتحاد پر ناصرف شیعہ بلکہ اہلسنت بریلیوں کو شدید تحفظات ہیں۔

یہ بات حامد رضا نے سماء نیوز کے پروگرام نیوز بیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی اس اتحاد کی سربراہی پر ہمیں خدشات ہیں کیونکہ اس اتحاد میں دہشتگردی سے متاثرہ ممالک شام،یمن،عراق، ایران ،افغانستان، اندونیشیا وغیرہ شامل نہیں، انہوں نے کہا کہ اس اتحاد کے خدوخال سامنے لائے جائیں۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ اگر یہ اتحاد عالم السلام کے مسائل جیسے کشمیر، بوسنیا،فلسطین کے لئے آواز اُٹھاتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن صرف یمن اور شام کے مسئلے میں یہ فوجی اتحاد جنرل راحیل شریف کے قیادت میں سعودی مفادات کا تحفظ کریگا تو ہمیں اعتراض ہوگا۔

حامد رضا نے کہا کہ میں ابھی کوئٹہ میں ہوں جہاں میں نے 10جنوری کے شہداء کی برسی میں شرکت کی اس پروگرام میں مقررین اور ہزاروں شرکاء نے سعودی فوجی اتحاد کی مخالفت کی ہے۔

اس بیان پر سابق جنرل (ر) غلام مصطفی نے کہا کہ کوئٹہ میں برسی منانے والوں کا قبلہ ایران ہے لہذا وہ سعودی اتحاد کی مخالفت کررہے ہیں، اس بیان پر حامد رضا نے کہا کہ مجھے ایران سے سروکار نہیں مجھے بتایا کہ اس اتحاد میں سنی ملک عراق، شام، یمن شامل ہیں۔

حامد رضا نے کہا کہ اس اتحاد کی مخالفت کرنا فرقہ واریت نہیں جب اس فوجی اتحاد کی حمایت کرنا جرم نہیں تو ہماری مخالفت کرنے پر بھی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری