داعش نے کرکوک میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو زندہ جلا دیا


داعش نے کرکوک میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو زندہ جلا دیا

درندہ صفت دہشت گرد گروہ داعش نے عراق کے شہر الحمل میں واقع حمرین نامی دیہات میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی پارلیمان میں العربی پارٹی کے نمائندے نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ درندہ صفت داعش نے ایک ہی خاندان کے 5 افراد یعنی ایک خاتون، 3 بچیاں اور ایک 7 ماہہ بچے کو داعش کے زیر قبضہ علاقے سے فرار کرنے کی کوشش کے جرم میں گرفتار کرکے زندہ جلا ڈالا ہے۔

عراقی رکن پارلیمان کے مطابق، یہ واقعہ الحمل شہر میں واقع حمرین نامی دیہات میں پیش آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ خاندان العباسی نامی گاؤں کے رہنے والے تھے اور داعش کے زیر قبضہ علاقے سے نکلنے کی کوشش کررہے تھے تاہم وہ داعشی درندوں کے ہاتھ چھڑ گئے۔

واضح رہے کہ داعشی درندہ صفت دہشت گرد پہلے بھی کئی لوگوں کو زندہ جلا چکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری