وزیرداخلہ کالعدم تنظیموں کے ترجمان بن گئے ہیں، سینیٹر سعید غنی


وزیرداخلہ کالعدم تنظیموں کے ترجمان بن گئے ہیں، سینیٹر سعید غنی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے اس بیان کے ساتھ کہ وزیرداخلہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنے میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں، کہا: اب تو یہ حقیقت بھی کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ چوہدری نثار علی خان کالعدم تنظیموں کے ترجمان بن گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے بارے ہمارا موقف درست ثابت ہوا ہے کہ وہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنے میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تو یہ حقیقت بھی کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ وزیرداخلہ کالعدم تنظیموں کے ترجمان بن گئے ہیں۔

سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ چوہدری نثار کو پاکستان پیپلزپارٹی سے اس لئے تکلیف ہے کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی شدت پسندوں کی مخالف ہے اور شدت پسندوں کے عزائم کی مزاحمت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے اس لئے پنجاب میں کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن کرانے سے کترا رہی ہے۔

سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ کے بعد چوہدری نثار کا عہدے پر فائز رہنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری