سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے صوبہ تعز پر پھر بمباری، 7 افراد شہید

یمن کے صوبے تعز میں آل سعود کے لڑاکا طیاروں نے بمباری جاری رکھتے ہوئے مزید 7 یمنیوں کو شہید کردیا ہے۔

سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے صوبہ تعز پر پھر بمباری، 7 افراد شہید

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق آل سعود کے اتحادی جنگی جہازوں کی تازہ ترین بمباری سے یمن کے صوبے تعز میں مزید 7 افراد کو خاک وخون میں غلطاں کردیا ہے۔

آل سعود کے جنگی طیاروں نے الحجفہ نامی گاؤں میں ایک گاڑی کو حملے کا نشانہ بنایا جس میں سوار 7 افراد موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

واضح رہے کہ آل سعود کے اتحادی جنگی طیارے روزانہ کی بنیاد پر بمباری کررہے ہیں۔

دوسری طرف یمن کی سرکاری فوج کی کارروائی میں آل سعود کے کئی حمایتی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں، یمنی سرکاری فوج نے آل سعود کے حامیوں کے ایک حملے کو پسپا کرتے ہوئے دہشت گردوں کے سرغنہ سمیت 30 افراد کو ہلاک کردیا ہے، جبکہ 8 افراد کو زندہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی کارروائی میں آل سعود کی 3 بکتر بندگاڑیاں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری