چوہدری نثار کالعدم تنظیموں کا دفاع کرنا چھوڑ دیں، چیئرمین سنی اتحاد کونسل


چوہدری نثار کالعدم تنظیموں کا دفاع کرنا چھوڑ دیں، چیئرمین سنی اتحاد کونسل

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین نے بلوچستان کی بد امنی میں افغانستان میں قائم بھارتی قونصل خانوں کے ملوث ہونے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ واریت کا خاتمہ ہی بھارتی سازشوں کا بہترین توڑ ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگ پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مٹھی بھر علیحدگی پسندوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے۔ حکومت بلوچستان کی مظلوم ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کرے۔ فرقے کے اختلاف کی بنیاد پر کسی کی جان لینا خلاف اسلام ہے۔ پاکستان دشمن قوتیں گوادر پورٹ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ چوہدری نثار کالعدم تنظیموں کا دفاع کرنا چھوڑ دیں۔ وفاقی حکومت سی پیک منصوبے پر بلوچستان کے تحفظات دور کرے۔ بلوچستان کے لوگ پاکستان سے نہیں ظالم جاگیرداروں سے نجات چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے دورہ کے دوران مختلف شہروں میں مقامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ بھارتی سازش ناکام بنانے کیلئے قومی اتحاد ویکجہتی کی ضرورت ہے۔ بلوچستان کی بد امنی میں افغانستان میں قائم بھارتی قونصل خانے ملوث ہیں۔ فرقہ واریت کا خاتمہ ہی بھارتی سازشوں کا بہترین توڑ ہے۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ عالمی قوتیں بلوچستان میں بھر پور معدنی ذخائر کو للچائی نظروں سے دیکھ رہی ہے۔ حکومت بلوچستان کے معدنی ذخائر کو استعمال میں لانے کیلئے منصوبہ بندی کرے۔ پاکستان کی ترقی کیلئے سٹیٹس کو مسٹ گو کا شعور عام کرنا ہو گا۔ وفاقی حکومت بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ بلوچستان میں ہزارہ برادری کو فرقہ وارانہ تشدد و نفرت کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے بلوچستان میں قیام امن اور بھارتی سازشیں ناکام کرنے کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔ بلوچستان میں علیحدگی کی کسی تحریک کا کو ئی وجود نہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری