عراقی حکومت کی بحرینی جوانوں کی پھانسی کی شدید مذمت/ سیاسی بنیاد پر پھانسیاں دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار


عراقی حکومت کی بحرینی جوانوں کی پھانسی کی شدید مذمت/ سیاسی بنیاد پر پھانسیاں دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار

عراقی حکومت نے آل خیلفہ حکومت کی جانب سے بحرینی جوانوں کو پھانسی دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر پھانسیاں دینا انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی وزارت خارجہ نے بحرین میں حالیہ پھانسیوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر پھانسیاں دینا انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد جمال نے مزید کہا کہ بحرینی حکومت نے عوام کے جائز حقوق کی بحالی کے لئے کی جانے والی کوششوں کو ناکام بنانے کی خاطر پھانسیاں دی ہیں جو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

احمد جمال کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک میں امن و امان قائم رہنا چاہئے لہذا مفاہمت اور مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کا حل نکالنا ضروری ہے۔

بحرین کی بادشاہی حکومت نے گزشتہ روز 3 بحرینی شہریوں کو متحدہ عرب امارات کے ایک افسر کے مبینہ قتل میں مورد الزام ٹھہراتے ہوئے پھانسی دے دی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری