ورلڈ اکنامک فورم اجلاس؛ وزیراعظم نواز شریف سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگئے


ورلڈ اکنامک فورم اجلاس؛ وزیراعظم نواز شریف سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگئے

وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے 4 روزہ دورے پر سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف 4 روزہ سرکاری دورے پر سوئٹرز لینڈ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ 17 سے 20 جنوری تک ڈیوس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین کی دعوت پر شرکت کرہے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس اجلاس میں دنیا بھر سے 3 ہزار 200 مندوبین شرکت کررہے ہیں۔

وزیراعظم ڈیوس دورے کے دوران اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل انتانیو گوٹیرز اور کئی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نواز شریف دنیا بھر سے آئے 60 بڑے کاروباری افراد سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم نوازشریف 20 جنوری کو ڈیوس سے لندن روانہ ہوں گے اور لندن میں 2 روز قیام کے بعد 22 جنوری کو وطن واپس آئیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری