امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں مسجد نذر آتش


امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں مسجد نذر آتش

آزادی بیان کے بلند و بالا دعوے کرنے والے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں واقع ایسٹ سائیڈ اسلامی مرکز کے احاطے میں واقع مسجد کو نذرِ آتش کردیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایسٹ سائیڈ اسلامی مرکز کے احاطے میں واقع مسجد کو نذرِ آتش کردیا گیا ہے جس سے مسجد کا ایک حصہ بری طرح جل کر تباہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ واشنگٹن کے نواحی علاقے بیلی ویو کے مشہور اسلامی مرکز میں پیش آیا۔

37 سالہ  آئزک وائن ولسن نامی شخص نے رات کے کسی پہر مسجد میں داخل ہوکر اسے آگ لگائی جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے مسجد کو آگ لگائی۔

فائربریگیڈ کا عملہ جب وہاں پہنچا تو آگ نے  پوری طرح مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جس کی وجہ سے اس کا ایک حصہ جل کر تباہ ہوگیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری