بھارتی فوجیوں کی جانب سے مزید تین کشمیریوں کی شہادت

خبر کا کوڈ: 1298211 خدمت: پاکستان
بھارتی فوج در کشمیر

بھارتی فوج کی جانب سے کشمیر کے مظلوم عوام پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، بھارتی فورسز نے تین اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام میں تین کشمیری نوجوان جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق شہید ہونے والے نوجوانوں کی لاشیں ضلع کے علاقے آوورہ پہلگام میں رہائشی مکان کے ملبے سے نکالی گئی جسے 3 راشٹریہ رائفلز اور پیرا ملٹری فورسز نے محاصرہ کرکے ایک کاروائی کے دوران مارٹر گولوں اور دھماکوں کے ذریعے تباہ کردیا تھا۔

بھارتی پولیس کے مطابق شہید ہونے والوں کی شناخت عادل احمد ریشی ساکن بیج بہاڑہ، عابد احمد شیخ ساکن سٹھکی پورہ اور مسعود احمد شاہ بیوورا کے طور پر ہوئی ہے۔

بھارتی پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ شہید ہونے والے تینوں نوجوان کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا۔

علاقے کے رہائشیوں نے میڈیا کو بتایا ہے بھارتی فورسز نے گھر کو شدید گولہ باری اور دھماکوں سے تباہ کیا۔

دوسری جانب علاقے میں نوجوانوں کی شہادت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں جبکہ فورسز مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری