70 ممالک کا فلسطین سے متعلق فریقین کی موجودگی کے بغیر پیرس میں اجلاس کا آغاز


70 ممالک کا فلسطین سے متعلق فریقین کی موجودگی کے بغیر پیرس میں اجلاس کا آغاز

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کیلیے بین الاقوامی سربراہی اجلاس کا آغاز فریقین کی عدم موجودگی میں ہوگیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کیلیے ایک بین الاقوامی سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگیا جبکہ افتتاحی اجلاس میں دونوں فریق فلسطین اور اسرائیل غیر حاضر رہے اور دونوں کے نمائندے اجلاس میں شریک نہیں ہو رہے ہیں۔ 

اسرائیلی وزیر اعظم، بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ پیرس کا اجلاس بے مقصد اور دھاندلی کے مترادف ہے۔

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دہائیوں سے جاری تنازع کے حل کیلیے 70 ممالک کے مندوبین یکجا ہو رہے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ وہ دو ریاستی حل کی از سر نو توثیق اور حمایت کریں گے۔

دوسری جانب فلسطین نے اس اجلاس کا خیر مقدم کیا ہے لیکن اسرائیل اس میں شرکت نہیں کر رہا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس اس کے خلاف ہے۔

اطلاعات کے مطابق پیرس میں ہونے والے اجلاس کے مجوزہ بیان میں اسرائیل اور فلسطین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ دو قومی نظریے کے تحت دو ریاستی حل کے لیے اپنے عہد کی باضابطہ پاسداری کریں اور یکطرفہ طور پر ایسے اقدام سے گریز کریں جس سے مصالحت کے حتمی نتائج متاثر ہوں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے پیرس اجلاس کو "فریب زدہ کانفرنس" قرار دیا ہے اور اس کے پابند ہونے سے مکمل انکار کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری