آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کی ملاقات، افغان امور پر تبادلہ خیال


آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کی ملاقات، افغان امور پر تبادلہ خیال

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے ملاقات کی ہے جس میں خطے کی صورت حال اور افغان امن عمل سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے ملاقات کی ہے جس میں خطے کی صورت حال اور افغان امن عمل سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری بیان کے مطابق امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں  خطے کی صورت حال بالخصوص افغانستان میں امن و امان اور باہمی پیشہ وارانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری