پاکستان ایران تعلقات کی مضبوطی خطے کیلئے اہم ہے، چوہدری سرور


پاکستان ایران تعلقات کی مضبوطی خطے کیلئے اہم ہے، چوہدری سرور

چوہدری سرور نے ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات کے دوران سابق ایرانی صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر تعزیت پیش کی اور مہمانوں کے کتابچے میں اپنے خیالات بھی قلمبند کئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ‏چوہدری محمد سرور نے لاہور میں ایرانی قونصل جنرل محمد حسین بن اسدی سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے رہنما نے سابق ایرانی صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر تعزیت پیش کی اور مہمانوں کے کتابچے میں اپنے خیالات بھی قلمبند کئے۔

چوہدری سرور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی سازشیں کرنے والے ناکام ہونگے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک ایران تعلقات کی مضبوطی خطے کیلئے نہایت اہم ہے۔

اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل محمد حسین بن اسدی نے کہا کہ ہم پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اور انرجی کے شعبہ سمیت جہاں بھی پاکستان کو ضرورت ہوتی ہے ہم سپورٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ  سمیت دیگر معاملات میں پاکستان کی سپورٹ جاری رکھیں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری