موصل میں بم دھماکہ، 14 عام شہری جاں بحق


موصل میں بم دھماکہ، 14 عام شہری جاں بحق

مشرقی موصل میں دوکار بم دھماکوں میں 14 عام شہری جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے شہر موصل میں دو دہشت گردانہ بم دھماکوں میں 14 عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

شمال مشرقی موصل کے علاقے تل یابس میں بارود سے بھری دو گاڑیوں کو دھماکے سے اڑایا گیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 14 افراد شہید اور ایک عراقی فوجی اہلکار شدید زخمی ہوا ہے۔

دوسری طرف عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے داعش کے ایک حملے کو پسپا کرتے ہوئے 5 تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی فوج کی کارروائی میں دو روز کے اندر موصل کے 9 محلے داعش کی چنگل سے آزاد کرالئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے  (پیر 17 اکتوبر2016) کو موصل شہر کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری