قائمہ کمیٹی تجارت کی جانب سے پاک ایران آزاد تجارتی معاہدے پر کام تیز کرنے کی ہدایت

خبر کا کوڈ: 1299937 خدمت: پاکستان
shibli

چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے تجارت سینیٹر سید شبلی فراز نے وزارت تجارت پر زور دیا ہے کہ پاک ایران آزاد تجارت کے معاہدے کو حتمی شکل دیکر فوری کام کا آغاز کیا جائے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے ایران کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس سینیٹر شبلی فراز کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔

وزارت تجارت کے حکام نے کمیٹی کا بتایا کہ ایران کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے مسودے کا تبادلہ ہو چکا ہے، ایران کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات کا عمل رواں سال کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا۔

    تازہ ترین خبریں