نئی نسل میں اچھے لیڈر پیدا کرنے کے لئے طلبا یونین کے انتخابات ضروری ہیں، فخر عباس بٹر


نئی نسل میں اچھے لیڈر پیدا کرنے کے لئے طلبا یونین کے انتخابات ضروری ہیں، فخر عباس بٹر

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن کا دسواں سالانہ ڈویژنل تجدید عہد وفا و پیام کربلا کنونشن جامع مسجد شاہ شمس برخووالا مرید کے میں اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ جس میں اراکین مجلس عمومی نے فخر عباس بٹر کو ایک بار پھر ڈویژنل صدر منتخب کرلیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن کا دسواں سالانہ ڈویژنل تجدید عہد وفا و پیام کربلا کنونشن جامع مسجد شاہ شمس برخووالا مرید کے میں اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ جس میں اراکین مجلس عمومی نے فخر عباس بٹر کو ایک بار پھر ڈویژنل صدر منتخب کرلیا ہے۔

اس موقع پر مرکزی جنر ل سیکرٹری سہیل عباس نے نومنتخب صدر سے عہدے کا حلف لیا۔

کنونشن سے شیعہ علما کونسل پنجاب کے نائب صدر مولانا حافظ کاظم رضا نقوی، سید ارشاد حسین شمسی، قاسم علی قاسمی، چودھری شبر حسین گجر نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی قومی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کربلا اسلام کے تحفظ کی تحریک، ہر مظلوم کی آواز اور حریت پسندوں کی امید ہے، جسے عزاداری سید الشہدا نے زندہ رکھا۔

نومنتخب صدر جے ایس او لاہور ڈویژن فخر عباس بٹر نے سینیٹ کمیٹی کی طرف سے تعلیمی اداروں میں طلبا یونینوں پر پابندی اٹھانے کی قرارداد پر اتفاق کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئی نسل میں اچھے لیڈر پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ طلبا یونین کے انتخابات ہوں۔ جس کے لئے خود طلبا تنظیموں کوبھی ضابطہ اخلاق تیار کرنا چاہئے تاکہ تعلیمی اداروں میں بدامنی پھیلانے کا الزام کوئی عائد نہ کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ چونکہ بیوروکریسی طلبا یونینوں پر پابندی جاری رکھ کر معاشرے کو سیاسی طور پر بانجھ رکھنا چاہتی ہے۔ جس کی وجہ سے اچھے سیاستدان اور لیڈر پیدا نہیں ہورہے جو کہ ایک بڑا المیہ بھی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری