رحمان ملک: سپاہ صحابہ کی سرگرمیوں کامرکزہمیشہ پنجاب رہا، اسلام آبادمیں جلسوں کی اجازت نہیں تھی

خبر کا کوڈ: 1299969 خدمت: پاکستان
رحمان ملک

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ خودساختہ دفاع پاکستان کونسل نیٹوسپلائی کیخلاف وجودمیں آئی تھی،‏ دفاع پاکستان کونسل کو نہ تو پیپلز پارٹی نےرجسٹر کیا نہ ہی کوئی حمایت کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ خودساختہ دفاع پاکستان کونسل نیٹو سپلائی کیخلاف وجودمیں آئی تھی،‏ دفاع پاکستان کونسل کو نہ تو پیپلز پارٹی نے رجسٹر کیا نہ ہی کوئی حمایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏آصف زرداری اور وزیرداخلہ نےکبھی دفاع پاکستان کونسل کو دعوت نہیں دی۔ پی پی پی کے دور حکومت میں سپاہ صحابہ کو اسلام آباد میں کسی قسم کی جلسہ جلوس کی اجازت نہیں تھی۔ سپاہ صحابہ کبھی اسلام آباد میں کوئی تنظیمی جلسہ جلوس نہیں کر سکتی تھی۔ سپاہ صحابہ کے سرگرمیوں کا مرکز ہمیشہ پنجاب رہا ہے جسکی وضاحت پنجاب ہی دے سکتی ہے۔

    تازہ ترین خبریں